مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

تیمم صحیح ہونے کے شرائط ← → جس چیز پر تیمم ہو سکتا ہے اس کے دوسرے احکام

وضو یا غسل کے بدلے تیمم کرنے کا طریقہ

مسئلہ 846: وضو یا غسل کے بدلے کئے جانے والے تیمم میں چند چیزیں واجب ہیں:

1
۔ ضروری ہےدونوں ہتھیلیوں کو زمین یا جس چیز پر تیمم صحیح ہے مارے یا رکھے اور احتیاط لازم کی بنا پر دونوں ہتھیلی ایک ساتھ زمین پر مارے یا رکھے۔

2
۔ ضروری ہے دونوں ہتھیلی کو پوری پیشانی پر پھیرے اور اسی طرح احتیاط واجب کی بنا پر پیشانی کے دونوں طرف جہاں سے بال اگتے ہیں بھنووں اور ناک کے اوپر تک پھیرے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ ہاتھوں کو بھنووں کے اوپر بھی پھیرے ۔

3
۔ بائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے دائیں ہاتھ کی تمام پشت پر گٹے سے انگلیوں کے سرے تک مسح کرے ۔

4
۔ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے بائیں ہاتھ کی تمام پشت پر گٹے سے انگلیوں کے سر ے تک مسح کرے۔

احتیاط مستحب یہ ہے کہ انسان دوبارہ اپنے ہاتھوں کو زمین یا جس چیز پر تیمم صحیح ہے مارے یا رکھے اور اپنے ہاتھوں کی پشت کو اس ترتیب سے جو (3-4) نمبر میں گزر چکا ہے مسح کرے اور اس میں کوئی فرق نہیں ہے چاہے وہ تیمم وضو کے بدلے ہویا غسل کے بدلے ۔

مسئلہ 847: انگلی کی نوک پر جو ناخن کے نزدیک ہے اور عرفاً ہاتھ کا ظاہری حصہ شمار ہوتا ہے مسح کرنا واجب ہے اور وہ مقدار جو عرفاً ہاتھ کا باطنی حصہ شمار ہوتا ہے مسح کرنا لازم نہیں ہے لیکن شک کی صورت میں احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے مشکوک مقدار کا بھی مسح کرے اس طرح کہ یقین کرنے کے لیے کہ تیمم میں (ہتھیلی کے ظاہر کو) واجب مقدار میں مسح کیا ہے یا نہیں ضروری ہے کہ ہاتھ کے گٹّے کی کچھ مقدار کو بھی مسح کرے۔
تیمم صحیح ہونے کے شرائط ← → جس چیز پر تیمم ہو سکتا ہے اس کے دوسرے احکام
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français