مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

اذان و اقامت سے مربوط شرائط ← → اذان اور اقامت کہنے کی کیفیت

اذان و اقامت کا ترجمہ

" اَللهُ‏ أَكْبَرُ " یعنی خدا اس سے بڑا ہے کہ اس کی توصیف کی جائے۔

" أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إلّا اللهُ " یعنی گواہی دیتا ہوں کہ کوئی خدا عبادت کے لائق نہیں ہے مگر اس خدا کے جو تنہا ہے اور کوئی شریک نہیں رکھتا۔

" أَشْهَدُ أَنّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللهِ " یعنی میں شہادت دیتا ہوں کہ حضرت محمد ابن عبد اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خدا کے پیغمبر اور اس کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں۔

" أَشْهَدُ أنَّ عَلیّاً أمیرُ الْمُؤْمِنینَ وَلی اللهِ " یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت علی علیہ السلام مؤمنین کے امیر اور تمام مخلوق پر خدا کے ولی ہیں۔

" حَی عَلی الصَّلاةِ " یعنی نماز کے لیے جلدی کریں۔

" حَیّ عَلی الْفَلاحِ " یعنی فلاح اور نجات کی طرف جلدی کریں۔

" حَیَّ عَلی خَیرِ الْعَمَلِ " نیک کاموں کی طرف جلدی کریں جو نماز ہے۔

" قَدْ قامَتِ الصَّلاةُ " یعنی بے شک نماز برپا ہو گئی۔

]"اللہ اکبر" یعنی خدا اس سے بڑا ہے کہ اس کی توصیف کی جائے ۔[

" لا إِلهَ إلّا اللهُ " یعنی کوئی خدا عبادت کے لائق نہیں سوائے اس خدا کے جو تنہا ہے اور شریک نہیں رکھتا۔
اذان و اقامت سے مربوط شرائط ← → اذان اور اقامت کہنے کی کیفیت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français