مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

11۔ موالات ← → سلام کے مستحبات

10۔ ترتیب

مسئلہ 1316: اگر جان بوجھ کر نماز کی ترتیب کو بگاڑ دے مثلاً سورہ کو حمد سے پہلے یا سجدوں کو رکوع سے پہلے بجالائے تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی۔

مسئلہ 1317: اگر نماز کے کسی رکن کو بھول جائے اور اس کے بعد کے رکن کو بجالائے مثلاً رکوع سے پہلے دو سجدہ کرے تو اس کی نماز، احتیاط واجب کی بنا پر باطل ہے۔

مسئلہ 1318: اگر کسی رکن کو بھول جائے اور اس کے بعد کی چیز جو رکن نہیں ہے بجالائے مثلاً دو سجدہ کرنے سے پہلے تشہد پڑھے لازم ہے کہ رکن کو بجالائے اور جو بعد کی چیز غلطی سے پہلے پڑھا تھا دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ 1319: اگر ایسی چیز جو رکن نہیں ہے بھول جائے اور اس کے بعد کا رکن بجالائے مثلاً سورہٴ حمد کو بھول جائے اور رکوع میں چلا جائے تو اس کی نماز صحیح ہے وہ اسے جاری رکھے۔

مسئلہ 1320: اگر کسی ایسی چیز کو جو رکن نہیں ہے بھول جائے اور اس کے بعد کی چیز جو رکن نہیں ہے بجالائے مثلاً حمد کو بھول جائے اور سورہ پڑھے تو لازم ہے جو بھول گیا ہے اسے بجالائے اور اس کے بعد جو چیز غلطی سے پڑھ لی تھی دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ 1321: اگر پہلے سجدے کو دوسرا سجدہ سمجھتے ہوئے یا دوسرے سجدے کو پہلا سجدہ سمجھتے ہوئے بجالائے تو اس کی نماز صحیح ہے اور اس کا پہلا سجدہ پہلا اور دوسرا سجدہ دوسرا سجدہ شمار ہوگا۔
11۔ موالات ← → سلام کے مستحبات
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français