مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

امام علی علیہ السلام سینٹر، لندن

یہ مرکز جہان تشیع کے عالی قدر مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی حاج سید علی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر مرجعیت اور ان کے قم کے امام علی علیہ السلام سینٹر سے وابسطہ ہے اور 1416 ھجری قمری میں لندن میں اس کی تاسیس ہوئی ہے۔
اس مرکز کے قیام کا مقصد آیت اللہ سیستانی کے دفتر اور عوام الناس کے درمیان رابطہ بر قرار کرنا ہے، خاص طور پر آپ کے وہ مقلدین جو یوروپ، امیریکہ اور دنیا کے مختلف حصوں میں رہتے ہیں، تا کہ وہ اپنے شرعی، اعتقادی، سماجی اور ثقافتی مسائل کو دریافت کر سکیں۔
اس مرکز کی ویب سائٹ چار زبانوں عربی، انگریزی، فرانسیسی اور اسپینش میں موجود ہے۔ اس مرکز کی طرف سے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی (دام ظلہ) کی بعض تالیفات و تصنیفات کا مذکورہ بالا چار زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

مرکز کا پتہ یہ ہے:
لنڈن، انگلینڈ،
یو کے۔
ٹیلیفون:  00442084598164

http://www.najaf.org

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français