مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

مرکز احیاء میراث اسلامی

محققین کے لیے سب سے سخت مرحلہ وہ ہوتا ہے جب وہ اپنی علمی و دینی تحقیقات اور آثار کے لیے خطی منابع و ماخذ کی تلاش میں ہوتے ہیں، ایک طرف ایک محقق کی اصلی مشکل یہی ہوتی ہے تو دوسری طرف اس کا وجود خود محققین کی بہت سی مشکلات کے حل کرنے کا سبب بنتا ہے اور خاص کر یہ مشکل اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب وہ خطی نسخے مخصوص کتاب خانوں میں ہوں اور اس تک دسترسی ممکن نہ ہو۔
لہذا فرھنگ و ثقافت دینی اور نشر علوم اھل بیت علیہم السلام کی راہ میں علمی کاموں کے ارتقاء و رشد کے لیے خدمت انجام دینے والوں کے لیے اور اس مشکل کے آسان کرنے اور اس کے حل کے لیے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اس مرکز کی تاسسی کی ہے جس کا نام مرکز احیاء میراث اسلامی ہے۔
اس مرکز کی خدمات کو چار حصوں میں اس طرح تقسیم کیا گیا ہے:
۱۔ کتابوں کی تصویریں اور مائکرو فیلم: اس حصہ میں، جو اس مرکز کے مھم ترین حصوں میں سے ہے، ایران میں موجود ان اہم اور قیمتی کتابوں کی تصویر مائکرو فیلم کے ذریعہ لی جاتی ہے اور انہیں عام کاغذوں پر چھاپا جاتا ہے تا کہ اسے قابل استفادہ بنایا جا سکے۔ اور ان میں اب تک تین سے زیادہ کتابوں کی مائکرو فیلم کی جا چکی ہیں اور ان میں سے بہت سی کتابی شکل میں چھپ چکی ہیں۔
۲۔ خطی نسخہ: اس حصہ کا کام خطی کتب کے نسخوں کو تلاش کرکے حاصل کرنا ہے، اب تک نو سو خطی کتابوں کے نسخے حاصل کیے جا چکے ہیں جن میں مختلف علوم و فنون کی دینی و ادبی کتابیں شامل ہیں۔ ان کتابوں کی فہرست دو جلدوں میں تیار کی گئی ہے جس کی پہلی جلد چھپ چکی ہے۔
۳۔ سنگی یا حجری: بہت سی نادر کتابیں آج تک سنگی صورت میں چھپی ہوئی ہیں جنہیں دوبارہ طبع کرنا ممکن نہیں لگتا۔ ایسی کتابوں کی تحقیق اور محقیقین کے اخراجات برداشت کرنے کا ذمہ اس مرکز نے لیا ہے تا کہ اس کے لیے ایک الگ شعبہ قائم کیا جا سکے اور جس میں ایک خاص ترتیب کے ساتھ کام کیا جا سکے، اس کی فہرست بھی چبع کے لیے تیار یو رہی ہے۔

اس مرکز کا پتہ یہ ہے:
پوسٹ باکس۔ 37185/159
ٹرافیک پلیس ہیڈ کواٹر کے پاس،
بلوار امین، قم المقدس،
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔ 00982532936311
فیکس۔  00982532936312

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français