مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

ادارہ تحقیقات فلکیات و نجوم

اس میں کوئی شک نہیں ہے اور تمام دلیلیں اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ انسان اس دینا کی تمام مخلوقات سے افضل و برتر ہے اور یہ فضیلت اس کی عقل کی بیناد پر ہے۔ جیسا کہ اس آیہ مبارکہ میں بیان ہوا ہے کہ (یقینا آسمان و زمین کی خلقت اور شب و روز کے اختلاف میں صاحبان عقل و خرد کے لیے نشانیاں بیان کی گئی ہیں، جس نے زمانہ قدیم سے لے کر آج تک انسان کو اس بات پر مجبور کیا ہوا ہے کہ انسان اپنے اطراف اور آس پاس کی اشیاء و مخلوقات پر غور و فکر کر سکے) (سورہ آل عمران آیہ ۱۹۰) اس بنیاد پر جمادی الثانیۃ ۱۴۱۸ ھجری قمری کے آخر میں حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے نجوم و فلکیات کی تحقیقات کے لیے حجت الاسلام والمسلمین شھرستانی دام ظلہ کی سر پرستی میں اس ادارہ کی تاسیس کی ہے۔
اس ادارہ نے مندرجہ ذیل درسوں کے ساتھ اپنی خدمات کی ابتداء کی ہے:
۱۔ تاریخ علم فلک
۲۔ منظومہ شمسی
۳۔ فلکیات اسلامی
۴۔ ھیئت و نجوم
۵۔ جیولوجی (علم زمین شناسی) اور دوسرے دروس، جن میں اب تک ۱۵۰ محققین، یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کے بھترین اساتذہ کے دروس میں شرکت اور استفادہ کر چکے ہیں۔
یہ کلاسیں علم نجوم کے جدید، ترقی یافتہ وسائل اور مشینری، کمپیوٹر سافت ویرز، جدید انٹرنیٹ سرویس، کرنٹ نجومی نقشوں، نجوم و فلک کی تخصصی لائبریری آڈیو اور ویڈیو مشینوں اور اس فن کے ماہرین کی مدد سے ممکن ہو سکیں ہیں۔
اس ادارہ کی دوسری خدمات میں علم نجوم کے ان مقالوں کا ترجمہ کرنا ہے جو دینا بھر میں چھپ چکے ہوںاور انہیں آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر کی سائٹس پر ڈالنا ہے۔ نیز کمپیوٹر کے موجودہ نجوم کے کرنٹ سافٹ ویرز کی مدد سے اوقات شرعی کے لیے کیلینڈر تیار کرنا ہے۔
ہہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ تربیت و کلاس کے لیے ایک ایسے مفید گروہ کی تربیت کی جائے جو لوگوں کو قبلہ کے مسائل، وقت، چاند اور نجوم کے دوسروے مختلف مسائل کے جواب دے سکے اور نجوم کی علمی کانفرنس منعقد کی جائے۔
اس مرکز کی خدمات اس طرح ہیں:
۱۔ فلک و نجوم یونیورسٹی کی تاسیس۔
۲۔ تجربہ گاہ و لیبوریٹری کی تعمیر۔
۳۔ نجوم کے بارے میں مسلمان دانشمندوں کے آثار و کتب کی طباعت۔
۴۔ علم نجوم کی جدید کتب کی طباعت۔
۵۔ نجومی کیلینڈر کی طباعت۔

اس مرکز کا پتہ یہ ہے:
ٹریفک پلیس کے ادارہ کے پاس،
قم مقدس، جمہوری اسلامی ایران،

http://www.nojumi.org

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français