مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

نماز کا قنوت ← → 10۔ ترتیب

11۔ موالات

مسئلہ 1322: لازم ہے انسان نماز کو موالات سے پڑھے یعنی نماز کے افعال کو جیسے رکوع ، سجود اور تشہد کو پے در پے بجالائے اور جو چیز یں نماز میں پڑھے معمول کے مطابق یکے بعد دیگرے پڑھے اور اگر ان کے درمیان اتنا فاصلہ دے کہ نہ کہیں نماز پڑھ رہا ہے تو اس کی نماز باطل ہے۔

مسئلہ 1323: لازم ہے كہ انسان ایک کلمے کے حروف کو اس طرح سے پے در پے کہے کہ جو اس نے پڑھا ہے اس پر وہ کلمہ (کہ جس کے پڑھنے کا قصد رکھتا تھا) صدق كرے اور اسی طرح ایک آیت یا ذکر کے کلمات کو اس طرح سے پے در پے کہے کہ وہی آیت یا ذکر (جس کے پڑھنے کا قصد رکھتا تھا) اس چیزپر جو پڑھا ہے صدق كرے اس بنا پر مضاف ،مضاف الیہ ، صفت ،موصوف ، جار ،مجرور، مبتدا ،خبر، فعل اور فاعل کے درمیان موالات کی رعایت کرنا لازم ہے۔

اسی طرح آیات کے درمیان موالات ( اس طرح سے کہ جو پڑھا ہے اس پر وہ سورہ (جس کے پڑھنے کا قصد رکھتا تھا) صدق كرے۔) کی رعایت کرنا لازم ہے ۔ مذکورہ مطالب کو مدّنظر رکھتے ہوئے واضح ہو جاتا ہے کہ ایک سورہ کی آیات کے درمیان موالات کی رعایت کی فرصت ایک آیت کے کلمات کے درمیان موالات کی فرصت سے زیادہ ہوگی اور اسی طرح دو کلمے کے درمیان موالات بھی ہے بہ نسبت خود ایک کلمے کے درمیان موالات کے۔

مسئلہ 1324: اگر نماز میں بھول كر حروف یا کلمات کے درمیان (تکبیرۃ الاحرام کے علاوہ ) فاصلہ دے اور فاصلہ اتنا زیادہ ہو کہ نماز کی شکل ختم ہو جائے چنانچہ بعد کے رکن کو شروع نہ کیا ہو تو لازم ہےکہ ان حروف یا کلمات کو معمول کے مطابق پڑھے اور اگر اس کے بعد کوئی چیز پڑھی تھی تو اس كی تکرار کرے اور اگر بعد کے رکن میں مشغول ہو گیا ہو تو اس کی نماز صحیح ہے اسے جاری رکھے۔

مسئلہ 1325: رکوع اور سجود کا طول دینا اور طولانی سورہ کا پڑھنا موالات کو نہیں توڑتا۔

نماز کا قنوت ← → 10۔ ترتیب
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français