مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل

(۴) اموال متروکہ کو بیچنا ← → (۲) بینک گارنٹی

(۳) سرمایہ کی حفاظت

بسا اوقات بینک مال بھیجنے والے کی طرف سے مال حاصل کرنے والے تک مال پہونچانے کا واسطہ بنتا ہے اور درآمد کرنے والے کے اکاؤنٹ میں اس کی حفاظت کرتاہے وہ اس طرح کہ مال بھیجنے والے اور لینے والے کے درمیان معاہدہ مکمل ہوجانے کے بعد اور مال کی قیمت ادا کردینے اورمال پہونچ جانے کے بعد بینک اس کے اسناد کو مال لینے والے کےلئے بھیج دیتا ہے اور اسے مال پہونچنے کےبارے میں باخبر کردیتا ہے اور مال تاخیر سے دریافت کرنے کی صورت میں بینک مال لینے والے کے حق میں اس کی حفاظت کرتاہے اوراس کے بدلے ایک معین اجرت دریافت کرتاہے اور اسی طرح اگر مال بھیجنے والے نے مال لینے والے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کیاہو اور مال کو بینک کے لئےبھیج دیا ہو تو بینک مال کی فہرست ان لوگوں کو بھیجنے کے تعلق سے اقدام کرتاہے جو متوقع خریدار ہوں اور اگر ان لوگوں نے مال نہیں خریدا تو بینک مال کی حفاظت کے بدلے مال بھیجنے والے سے اجرت دریافت کرتاہے۔

مسئلہ (۲۸۰۷)مال درآمد یا برآمد کی درخواست سے بینک کےفائدہ سےسرمایہ کی حفاظت کی ہو یا معاہدہ کے ضمن میں شرط لگائی گئی ہو (اگر چہ یہ شرط تحریری نہ ہو لیکن ارتکازی یعنی بین الفریقین معلوم ہو) تو بینک کے لئے مال کی حفاظت کی اجرت لینا جائز ہے ورنہ کسی بھی اجرت کا حق دار نہیں ہوگا۔
(۴) اموال متروکہ کو بیچنا ← → (۲) بینک گارنٹی
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français