مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » مناسک حج

سعی کے آداب ← → مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام میں داخل ہو نے کے آداب

نماز طواف کے آداب

نماز طواف میں پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ کافرون پڑھنا مستحب ہے نماز سے فارغ ہو کر خدا کی حمد و ثناء کرے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم و آل محمد علیہم السلام پر درود بھیجے اور خدا سے قبولیت کی دعا کرے ۔
امام صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے نماز طواف کے بعد سجدہ کیا اور سجدہ میں فرمایا:
سجد وجھی لک تعبدا ورقا، لاالہ الا انت حقا حقا، الاول قبل کل شئی، والاخر بعد کل شئی، و ھا انا ذابین یدیک ناصیتی بیدک، و اغفرلی انہ لا یغفر الذنب العظیم غیرک، فاغفرلی فانی مقر بذنوبی علی نفسی، ولا یدفع الذنب العظیم غیرک ۔
مستحب ہے کہ صفا جانے سے پہلے آب زم زم پیے اور کہے:
اللہم اجعلہ علما نافعا، و رزقا واسعا، و شفاء من کل داء و سقم ۔
اگر ممکن ہو تو نماز طواف کے بعد آب زم زم کے کنویں کی طرف آئے اور اس سے ایک یا دو ڈول آب زم زم لے اور اس میں سے کجھ پانی پی کر باقی اپنے سر کمر اور پیٹ پر ڈالے اور یہ دعا پڑھے:
اللہم اجعلہ علما نافعا، و رزقا واسعا، و شفا من کل داء و سقم ۔
پھر حجر اسود کی طرف آئے اور وہاں سے صفا کی طرف روانہ ہو جائے ۔
سعی کے آداب ← → مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام میں داخل ہو نے کے آداب
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français