مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر (نجف اشرف)

سطح علمی و ثقافتی کے ارتقاء، مفاہیم عقاید اسلامی و علوم اھل بیت علیہم السلام کے ارتقاء کی راہ میں سہیم ہونے اور دین محمدی کی خدمت کی راہ میں قدم بڑھانے کے لیے علمی روش اپنانے کی غرض سے اور اس دینا کے گوشہ و کنار میں بسنے والے مسلمانوں کی دینی و فرھنگی ضرورت کے تحت، اس مرکز کی تاسیس کی گئی ہے جو اپنے آپ میں منحصر بفرد ہے اور جس سے ہر مسلمان بغیر کسی محدودیت کے اپنے علمی و تحقیقاتی امور کے لیے استفادہ کر سکتا ہے۔
اس سلسلے میں شہر نجف کے مراجع نے عملا پہل کی ہے جس میں خاص کر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ نے پیش پیش رہتے ہوئے اس ادارہ کی تاسیس کی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔
ادارہ کے اھداف:
اگر چہ اس ادارہ کے اھداف بہت زیادہ ہیں، ان میں سے بعض کا ذیل میں ذکر کیا جا رہا ہے:
۱۔ ان دینی عقائد کی تبلیغ و نشر و اشاعت، جو پیغمبر اسلام (ص) اور ان کے اھل بیت (ع) نے ہم تک پہچائے ہیں۔
۲۔ اس سلسلے کے تمام فقہی، اعتقادی، مھم اور مفید سوالوں کے جواب دینا۔
۳۔ طلاب حوزہ علمیہ اور دوسرے محققیین کے لیے اس مرکز اس کی انٹرنیٹ ویب سائٹس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لیے راہ ہموار کرنا۔ جس میں فنی و علمی دو شعبہ ہیں جن کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے:
۱۔ شعبہ فنی:
اس شعبہ کے مھم حصے یہ ہیں:
اس ادارہ کی طرف سے چلنے والی سائٹس، مراجع کرام کے گھروں کی سائٹس اور ثقافتی اداروں اور حوزہ علمیہ اور دوسری سائٹس کی تنظیم و ڈیزائینگ اور سرپرستی کی ذمہ داری۔
۲۔ کنٹرول و حفاظت۔
یہ شعبہ انٹرنیٹ کی لائنوں کی سلامتی و حفاظت اور عضویت رکھنے والے حضرات کو ان کی بھتر کیفیت کے ساتھ فراہمی اور انٹرنیٹ پر مخصوص صفحات کے کھولنے جیسی خدمت انجام دیتا ہے۔
۳۔ تحقیقات:
اس تحقیقاتی شعبہ کا کام سب سے پہلے مختلف ثقافتی خدمات کی تنظیم و ترتیب دینا اور انہیں جدید عملی روش کے مطابق کرنا ہے۔
۴۔ کیفے نیٹ:
حوزہ علمیہ کے طلاب کے لیے مفید علمی مطالب کی جستجو اور انٹرنیٹ سےاستفادہ کے لیے یہ شعبہ خدمت انجام دیتا ہے۔
۵۔ کتب خانہ:
اس ادارہ کا کلیدی کردار افکار اسلامی کے فروغ کی راہ میں خدمت انجام دینا ہے اس بات کے مد نظر اس کتاب خانہ کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں دو حصہ ہیں:
الف۔ اس حصہ میں عقائد، فقہ، تاریخ اور رجال کی کتابیں ہیں۔ ان کتابوں میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی حاج سید علی سیستانی دام ظلہ کی تالیفات و کتب بھی شامل ہیں۔
ب۔ ایسا آڈیو بینک بنانا جس میں انسائکلوپیڈیا (دائرۃ المعارف) اور دوسری فکری و ثقافتی تقریروں کے علاوہ، مراثی و نوحہ وغیرہ ہوں۔
دوسری خدمات:
ان کے علاوہ اس ادارہ کی بہت سی دوسری خدمات ہیں جن کا ذکر یہاں کیا جا رہا ہے:
۱۔ علماء و مراجع کے لیے ایک انٹر نیٹ سائٹ کی تاسیس کرنا۔
۲۔ ذیل میں ذکر ہونے والی فنی و ثقافتی خدمات کی فراہمی:
الف۔ عضو حضرات کے لیے ۲۴ گھنٹے تیز اسپیڈ والی اور قوی لائن فراہم کرنا۔
ب۔ انٹرنیٹ کی انٹرنیشنل ویب سائٹ کے لیے ڈومین کی فراہمی۔
ج۔ متخصص و ماھر کمپیوٹر انجینیر، ویب ڈیزائنر اور پروگرامر کے ذریعہ ویب سائٹ کے لیے پہلے صفحہ کی ڈیزائن کرنا۔
د۔ سرور کے لیے انٹر نیشنل سائٹ کی فضاء حاصل کرنا اور اس قسم کی دوسری خدمات حاصل کرنا جیسے: ای میل، مختلف زبانوں میں برنامہ نویسی اور سائٹ سے استفادہ کرنے والوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دینا۔
ھ۔ انٹرنیٹ کے ذریعہ علمی خدمات پہچانا۔
و۔ خصوصی پروگرام تشکیل دینا خاص کر ایسے اسلامی پروگرام جو عصری علمی رشد کے ساتھ ہوں تا کہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہیں۔
ز۔ وسیع ترین (سی ڈی بینک) علمی بینک کا قیام کرنا اور اسے حوزہ علمیہ کے طلاب اور دانشور حضرات کے استفادہ کے لیے قرار دینا۔
ح۔ علمی اداروں کے لیے(آی ایس پی) نیٹ ورک بنانا، جو ابتداء شہر کی سطح تک ہوگا مگر بعد میں اس کا دائرہ پڑوسی ملکوں تک پھیل جائے گا۔ غیر اخلاقی سائٹوں کے لیے فیلٹر اور پروکسی لگانا۔
ط۔ حوزہ علمیہ کے دروس، سیمیناروں اور اسلامی کانفرنسوں کی دائریکٹ نشر و اشاعت کرنا۔
ی۔ کمپیوٹر و انٹرنیٹ کے کورسوں کے لیے کلاسیں منعقد کرنا۔

اس ادارہ کا پتہ یہ ہے:
الرسول (ص) روڈ کے آخر میں،
نجف اشرف،
عراق
ٹیلی فون۔ 0096433332690
  0096433332691
  0096433332692

http://www.holynajaf.net

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français