مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر ۔ امام صادق علیہ السلام نیٹ ورک (تہران)

مذھب حقہ تشیع کی نشر و اشاعت اور اس کی صداء حقانیت کو دنیا تک پہچانے کے لیے اور اس بات کے پیش نظر کہ آج دینائے اسلام ایک نئے رخ اور جہت اور جدید اطلاعاتی نظام کی محتاج ہے۔
نیز امامت و ولایت کے سلسلے کی چھٹی کڑی اور رئیس مذھب شیعہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ذات والا صفات سے روشناس ہونے اور تہران کے علماء و علمی و ثقافتی اداروں کی حجت الاسلام والمسلمین حاج سید جواد شہرستانی دام ظلہ سے کی گئی درخواست کی بناء پر ایک مخصوص سائٹ کی تاسیس کی گئی ہے جس کا ھدف امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت اور ان کی حیات طیبہ کے مختلف ابعاد کی تحقیق اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اس نیٹ ورک کا افتتاح حوزہ علمیہ تہران کے علماء و فضلاء کے تعاون و توافق سے، پیغببر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت با سعادت کے روز ۱۳۷۹ ھجری شمسی کو شہر تہران میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کے زیر نظر کیا گیا ہے۔

اس کا پتہ یہ ہے:
تہران۔ جمہوری اسلامی ایران

 

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français