مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » نماز ۔ اوقات نماز

۱ سوال: نماز مغرب و عشاء کس وقت قضا ہوتی ہیں؟
جواب: نماز مغربین کا وقت آدھی رات تک ہے اور مجبوری کی حالت میں جیسے کوئی نماز پڑھنا بھول جائے یا حائض ہو تو اذان صبح تک پڑھی جا سکتی ہے۔
sistani.org/17178
۲ سوال: نماز عشاء کس وقت تک پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب: نماز عشاء آدھی رات تک پڑھی جا سکتی ہے اور مجبوری میں اذان صبح تک بھی پڑھی جا سکتی ہے۔
sistani.org/17179
۳ سوال: نماز عصر کا شرعی وقت سورج غروب ہونے تک ہے یا مغرب کی اذان تک؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر نماز ظہرین میں سورج ڈوبنے تک تاخیر نہیں کرنی چاہیے، ہاں اگر سورج ڈوبنے کا شک یا احتمال ہو کے سورج عمارتوں کے پیچھے چھپا ہو تو اس صورت میں آسمان کی سرخی کے زائل ہونے تک نماز پڑنے میں تاخیر کریں ۔
sistani.org/17180
۴ سوال: قطب شمال اور جنوب میں نماز کا وقت کس طرح معین کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر انسان کسی ایسی جگہ ہے جہاں دن اور رات چوبیس گھنٹے سے زیادہ کے ہوتے ہیں تو احتیاط واجب کی بناء پر اسے وہاں سے نزدیک اس شہر کے وقت کے مطابق نماز پڑھنی چاہیے جس میں دن اور رات چوبیس گھنٹے کے ہوتے ہوں۔
sistani.org/17181
۵ سوال: کیا سورج ڈوب جانے کے بعد افطار کیا جا سکتا ہے؟ اور نماز مغرب پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر سورج ڈوب جانے کے بعد، آسمان پر ہونے والی سرخی کے زائل ہوجانے تک صبر کرنا چاہیے۔
sistani.org/17182
۶ سوال: کیا عزاداری امام حسین علیہ السلام کی وجہ سے نماز میں تاخیر کی جا سکتی ہے؟
جواب: نماز کو اول وقت میں پڑھنا بہتر ہے اور مھم ہے کہ مراسم عزاداری کو اس طرح سے تنظیم کریں کہ اوقات نماز کے مزاحم نہ ہو۔
sistani.org/17183
۷ سوال: اگر نماز مغربین آدھی رات تک نہ پڑھ سکے تو کیا حکم ہے؟
جواب: شخص مختار کیلئے آدھی رات تک وقت ہے اور اگر مضطر ہو تو نماز صبح تک پڑھ سکتا ہے۔
sistani.org/17184
۸ سوال: مہربانی کرکے یہ بتائیں کہ نماز عصر اور نماز عشاء کا فضیلت کا وقت کیا ہے؟
جواب: نماز عصر کا فضیلت کا وقت اس وقت ہوتا ہے جب شاخص کا سایہ دو ھفتم تک پہچ جائے اور اس کا آخر سائے کے دو ششم تک پہچنے تک ہے (تقریبا ہمارے شہروں میں ۱ گھنٹے و ۳۰ منٹ اذان کے بعد تک)اور نماز عشاء کا فضیلت کا وقت آسمان کی سرخی زائل ہونے تک(جو نماز مغرب کے بعد مغرب کی سمت میں ہوتی ہےتقریبا ۴۵ منٹ مغرب کے بعد ) اور اس کا وقت فضیلت رات کے ایک سوم وقت ختم ہونے تک ہے۔
sistani.org/17185
۹ سوال: نماز صبح کا شرعی وقت کیا ہے؟
جواب: طلوع فجر صادق سے طلوع آفتاب تک۔
sistani.org/17186
۱۰ سوال: مغرب اور عشاء کی نماز کب قضا ہوتی ہے؟
جواب: مختار انسان کے لیٔے اس کا وقت آدھی رات تک اور مضطر (مجبور) کے لیے طلوع فجر تک ہے۔
sistani.org/17187
۱۱ سوال: یہ جو کہتے ہیں کہ نماز اپنے مخصوص وقت میں پڑھنی چاہیے اس میں زیادہ ثواب ہے تو اس بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟ اور مہربانی کرکے نماز عصر اور عشاء کا خاص وقت بتائیں؟
جواب: واجب نمازوں کو ان کے فضیلت کے اول وقت میں پڑھنا سب سے بہتر ہے۔
sistani.org/17188
۱۲ سوال: آدھی رات کس طرح معین کی جا سکتی ہے؟ کیا ساڑھے بارہ بجے کو آدھی رات مانا جا سکتا ہے جیسا کہ لوگوں میں مشہور ہے؟
جواب: آدھی رات کا وقت، سورج ڈوبنے سے نماز صبح تک کے درمیانی وقت کو جوڑ کو نکالا جا سکتا ہے۔ جیسے اگر سورج سات بجے غروب ہوتا ہے اور نماز صبح کا وقت ٹھیک چار بجے ہوتا ہے تو سات سے چار تک ۹ گھنٹے بنتے ہیں اس کا آدھا کریں تو ساڑھے چار گھنٹے اور اسے سات میں جوڑ دیں تو ساڑھے گیارہ بجے آدھی رات ہوگی۔ یہ ایک کلی قاعدہ ہے جس پر ہر جگہ اور ہر زمانہ میں عمل کیا جا سکتا ہے۔
sistani.org/17189
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français