مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » الکحل

۱ سوال: کیا تمام انواع و اقسام کے الکحل جو دواء،سینٹ ، کریم وغیرہ میں ہوتے ہیں پاک ہیں؟
جواب: ہر قسم کا الکحل پاک ہے۔
sistani.org/17219
۲ سوال: بعض کھانے کی اشیاء میں الکحل ملا ہوتا ہے اسکا کھانا جایز ہے؟
جواب: اگر الکحل کا در صد نا چیز ( ۲ فیصد یا اس سے کم) ہو تو کھا سکتے ہیں۔
sistani.org/17220
۳ سوال: ایسے ٹبلٹ یا سیرپ کا استعمال جس میں ۲ در صد سے زیادہ الکحل ملا ہو جایز ہے ۔
جواب: جایز نہیں ہے مگر یہ کے اس میں پانی یا کوئی اور چیز ملایں تاکہ ۲ در صد یا اس سے کم ہو جاۓ۔
sistani.org/17221
۴ سوال: کیا طبی الکحل پینا حرام ہے؟ اور اگر علاج کے لیے نہ ہو اور انسان اس سے مست بھی ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: الکحل طبی پاک ہے، لیکن اگر زیادہ الکحل پینا مستی کا سبب ہو جائے تو تھوڑا سا بھی پینا جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17227
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français